ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان کے فیلڈنگ کوچ کی دوڑ میں تین بڑے نام

پاکستان کے فیلڈنگ کوچ کی دوڑ میں تین بڑے نام

Wed, 23 May 2018 12:04:25    S.O. News Service

کراچی ،22مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے لئے تین ناموں کا انتخاب کیا ہے۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے سٹیو رکسن نے اپنا معاہدہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق موجودہ ٹرینر گرانٹ لڈون، انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر جیمزفوسٹر اور آسٹریلیا کے ڈین ووڈورڈ رکسن کی جگہ لینے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ذرائع نے کہاکہ رکسن نے اچانک فیصلہ کیا کہ ذاتی وجوہات اور خاندانی وعدوں کی وجہ سے وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس کے نتیجے میں بورڈ کو نیا فیلڈنگ کوچ ڈھونڈنا ہوگا جوٹیم کے ساتھ اگلے سال ورلڈ کپ تک کام کر سکے۔ٹیم کے ساتھ رکسن کی مدت اسکاٹ لینڈ میں اگلے ماہ ٹی 20 سیریز کے بعد ختم ہو جائے گی۔


Share: